ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوابشاہ ایرپورٹ اچانک 2 ماہ فلائٹ آپریشن کیلئے بند

  کراچی: نوابشاہ ایرپورٹ اچانک 2 ماہ فلائٹ آپریشن کیلئے بند کردیا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق 23 مئی تک نوابشاہ ائیرپورٹ جہازوں کے فلائٹ آپریشن کے لئے بند رہے گا، فلائٹ آپریشن جیو ٹیکنیکل اسٹڈی کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس دوران فکس ونگ (ہوائی جہاز) 23 مئی تک نوابشاہ ائیرپورٹ پرنہیں اتر سکیں گے صرف ہیلی کاپٹر ٹیک آف اور لینڈ کرسکیں گے، ہیلی کاپٹرز کو بھی صرف دن کی روشنی میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں