ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کی عدالت نے حسان نیازی کو بری کردیا

  کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ ڈسچارج کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔  پولیس نے حسان نیازی کو پیش کیا۔

پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے 2 ہفتوں کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

حسان نیازی کے وکلا کی جانب سے ریمانڈ کی مخالفت کردی۔ وکلا نے موقف دیا کہ سیاسی مخالفت ہر جھوٹا کیس بنایا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے انتہائی سخت الزامات ہیں۔

عدالت نے حسان نیازی کے خلاف مقدمہ ڈسچارج کرتے ہوئے بری کرنے اور زیر دفعہ 63 کے تحت رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں