ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور۔۔انتظامیہ کی کارروائی’ دودھ میں ملاوٹ پر 10 دکانیں سیل

ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید احسان علی شاہ نے محکمہ لائیوسٹاک  کے ویٹرنری سپر وائزر نعیم الحسن کے ہمراہ صدر، گلبرگ، باڑہ روڈ اور دیگر علاقوں میں شیر فروشوں کی 35 دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدید موبائل لیبارٹری کے زریعے معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران دودھ میں وافر مقدار میں پانی کی ملاوٹ پر 10 دکانوں کو سیل کر کے 16 شیر فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے 220 لیٹر سے زائد مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے  اولڈ باڑہ روڈ، اکیڈمی ٹاؤن، کینال روڈ اور دیگر علاقوں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدید موبائل لیبارٹری کے زریعے معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران دودھ میں وافر مقدار میں پانی کی ملاوٹ پر 15 شیر فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے سے 410 لیٹر سے زائد مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور باقاعدگی سے شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کیا جا تا ہے۔ انھوں نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں