ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 11 افراد ہلاک

Destruction

الینوائے/ آرکنساس: امریکا میں طوفانی بگولوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے باعث 11 افراد چل بسے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاستوں الینوائے اور آرکنساس میں آنے والے طوفان کے باعث دونوں ریاستوں میں کئی گھروں سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے آرکنساس میں لٹل راک کے علاقے میں شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ریاست کے ایک اور قصبے وائن میں بھی طوفان نے تباہی مچائی جہاں دو ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاست الینوائے کے شہر بلوڈیئر میں مقامی تھیٹر کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 28 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے پانچ شدید زخمی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جس وقت یہ تھیٹر بگولے کی زد میں آیا اس وقت وہاں کانسرٹ جاری تھا اور لگ بھگ 260 افراد وہاں موجود تھے۔ چار افراد آرکنساس کے چھوٹے شہر وائن، ریاست انڈیانا کے سلیوان میں تین افراد مارے گئے جبکہ دیگر اموات الاباما، الینوائے، مسیسیپی اور لٹل راک کے علاقے میں ہوئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں