ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بس یہی دیکھنا باقی رہ گیا تھا! سوشل میڈیا پر بریانی بھرے سموسوں کے چرچے

کراچی: سوشل میڈیا پر آئے دن کوئی نئی بحث چِھڑنا تو معمول ہے مگر ان دنوں سموسوں نے سب کی توجہ اپنی جانب سمیٹ رکھی ہے تاہم یہ کوئی عام سموسے نہیں بلکہ ایسے سموسے ہیں جو آپ نے نہ ہی کھائے ہوں گے اور نہ کبھی انہیں دیکھنے کا اتفاق ہوا ہوگا۔

جی ہاں! چکن کے سموسے، آلو سموسے، چائنیز سموسے، مٹن اور بیف سموسہ کے بارے میں تو ہم سب نے سُنا ہے اور یہ کھائے بھی ہیں لیکن بریانی بھرے سموسے نے حال ہی میں مارکیٹ میں انٹری دی ہے جنہیں دیکھ کر سب ہی حیران پریشان ہیں۔

بریانی سموسوں کی تصاویر کے پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہورہے ہیں جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ ردِعمل سامنے آرہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ سموسہ ایک ہلکا پھلکا ناشتہ ہے جبکہ بریانی ایک کھانا ہے ان کا آپس میں کوئی جوڑ نہیں ہے۔ ایک صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب بس یہی دیکھنا رہ گیا تھا۔‘

1111

ایک سوشل میڈیا صارف نے تو اسے بریانی اور سموسے دونوں کی توہین قرار دے دیا لکھا کہ ’ایسا کرنا بریانی اور سموسے، دونوں کی بے حرمتی ہے۔ ایسا کرنے والے کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ علمائے دین سے گزارش ہے کہ فتویٰ جاری کریں۔‘

2222

ایک صارف نے لکھا کہ میری دونوں پسندیدہ چیزوں کو خراب کر دیا جبکہ کچھ صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ گلاب جامن بھرے سموسوں سے بہتر ہیں۔

3333

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں اپنے ردِعمل میں کہا کہ ایسا کرنے والوں کو کم سے کم 14 سال کیلئے جیل میں ڈال دینا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں