ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرے والد نے ریڈیو پاکستان پر سب سے پہلے تلاوت کی سعادت حاصل کی ، سعود

  کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار سعود قاسمی نے کہا ہے کہ ان کے والد مولانا ظاہر قاسمی نے سب سے پہلے ریڈیو پاکستان پر تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی تھی۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران اداکار کا کہنا تھا کہ میرے والد وہ پہلے پاکستان قاری تھے جنہوں نے سب سے پہلے ریڈیو پر سورہ فاتحہ کی تلاوت کی اور اس کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ ’یہ ریڈیو پاکستان لاہور ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ میرے چاچا قاری شاکر قاسمی ایک مشہور قاری تھے اور جب بھی پاکستان میں مصر سے قراء کرام تشریف لاتے تو ہمارے گھر میں تلاوت کی محفل سجا کرتی تھی۔

سعود قاسمی نے مزید بتایا کہ قاری شاکر قاسمی پی ٹی وی پر اقراء کے نام سے پروگرام کیا کرتے تھے اور وہ پہلے پاکستانی مرد تھے جنہوں نے اقوام متحدہ جاکر تلاوت کی تھی۔

واضح رہے کہ سعود قاسمی ایک مضبوط مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور حال ہی میں ان کے چاچا قاری شاکر قاسمی کا انتقال ہوا ہے، قاری وحید ظفر قاسمی بھی ان کے چاچا ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں