ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصف زرداری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے جہاں اُن کا ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں نے استقبال کیا۔

آصف علی زرداری ایک ماہ قبل طبیعت ناسازی کے بعد علاج کی غرض سے دبئی گئے تھے جہاں اُن کی سرجری بھی ہوئی۔ وطن واپسی کے بعد سابق صدر کل سے سیاسی محاذ سنبھالیں گے اور ملکی موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں