وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے یونانی وزیر دفاع نکولاؤس پاناگیوٹوپولوس سے ملاقات کی۔
حلوصی آقار نے6 فروری کو آنے والے زلزلے سے متاثرہ علاقے حطائے کے ہوائی اڈے پر یونانی وزیر دفاع نکولاؤس پاناگیوٹوپولوس کا خیر مقدم کیا۔
دونوں وزراء نے پہلے ہیلی کاپٹر سے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا اور بعد میں دونوں وزرائ نے تفصیلی بات چیت کی۔
دونوں وزراء نے بعد ازاں ہ حطائے ڈیزاسٹر کوآرڈینیشن سینٹر میں زلزلے کے بعد کے کام کے بارے میں معلوماتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔