ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منیب بٹ کے بعد اداکارہ اشنا شاہ نے بھی فیروز خان سے صلح کرلی

کراچی: پاکستان شوبز کی اداکارہ اشنا شاہ نے رمضان المبارک کے مہینے میں پُرانی رنجشوں کو بھُلا کر فیروز خان سے صلح کر لیا۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ اشنا شاہ نے انسٹا گرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار فیروز خان کو ماہ رمضان کے صدقے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے جم ٹرینر اور فیروز خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک حدیث نبویﷺ کا ترجمہ بھی شیئر کیا جس کے مطابق رمضان رحمت بخشش اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔

اشنا شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مرحوم عامر لیاقت حسین کے معاملے کو فیروز خان کے معاملے سے جوڑتے ہوئے لکھا کہ وہ آئندہ کسی ایسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گی جس میں کسی کو اس قدر ہراساں کیا جائے کہ وہ خود کو ہی نقصان پہنچا دے۔

اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ جس کسی نے بھی عامر لیاقت کی تکلیف سے آگاہ ہونے باوجود بھی انہیں ٹرول کیا اور انہیں معاف نہیں کیا ان سب کے سروں پر مرحوم کا خون ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی عورت پر ظلم ہو تو اس کے حق میں آواز ضرور اُٹھانی چاہیے مگر مرد کو خود ہی سزا دینے کا کسی کو اختیار نہیں ہے۔

اشنا شاہ نے واضح کیا کہ وہ اب کبھی کسی قسم کی سوشل میڈیا مہم کا حصہ نہیں بنیں گی جس سے کسی کو دُکھ پہنچے ساتھ ہی اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں فیروز خان کے معاملے میں زبردستی اُلجھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان نے نجی معلومات لیک کرنے پر ساتھی فنکاروں سے معافی مانگ لی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں