ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیمار ہتھنی کے علاج میں لاپرواہی برتنے پر سینئر ڈائریکٹر زو عہدے سے فارغ

کراچی: کراچی چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی کے علاج میں لاپرواہی برتنے پر سینئر ڈائریکٹر زو کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی بیماری کے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر سینئر ڈائریکٹر زو خالد ہاشمی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ سینئر ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر خالد ہاشمی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خالد ہاشمی پر جانوروں کی دیکھ بھال نہ کرنے کا الزام ہے، گورنر سندھ کامران ٹسوری نے ہتھنی کے آپریشن کے وقت خالد ہاشمی کی غیر موجودگی پر بھی ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب خالد ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کو بتا دیا تھا کہ میری والدہ کی طبیعت ناساز ہے، اس لیے ہتھنی کے آپریشن کے وقت نہیں آ سکا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں