ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری کی وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی.

درخواست نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں جاری کیس میں فریق بننے کے لیے دائر کی گئی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث شہباز شریف ان کے بیرون ملک جانے کے ضامن تھے، نواز شریف مفرور مجرم ہیں، شہباز شریف کو ضامن کے طور پر نواز شریف کو ملک واپس لانا تھا لیکن انہوں نے سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا، لاہور ہائیکورٹ نے کیس میں فریق بننے کی میری درخواست مسترد کردی ہے۔

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا جائے کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے ی اجازت کے کیس میں مجھے فریق بنایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں