ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقارکا نیٹو اور اس کے اتحادیوں سے اظہار تشکر

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نے ترکیہ میں زلز لوں کے بعد طیاروں اور ہیلی کاپٹروں  کی راہداری  دیے جانے اور  ٹینٹ سٹی کی تعمیر  پر نیٹو اور تمام دوست اور اتحادی ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آقار نے ان خیالات کا اظہار چیف آف جنرل اسٹاف یشار گیولر اور جنرل کرسٹوفر جی کیولی کے ہمراہ  سیکنڈری اسکول کے طلباء کے لیے  تعمیر کردہ  اسکول اور  رہائش گاہ  کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

نیٹو کو ایک بڑی اور طاقتور دفاعی تنظیم قرار دیتے ہوئے آقار نے کہا کہ ترکیہ 70 سال سے زائد عرصے سے اس اتحاد کا ایک فعال اور قابل احترام رکن ہے۔

آقار نے کہا کہ ترکیہ نے  اس اتحاد میں اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو نہ صرف ایک فوجی تنظیم ہے، بلکہ یہ انسانی امداد  فراہم کرنے میں بھی بڑی  موثر ہے، مشکل  حالات  میں یکجہتی  بڑی اہمیت کی حامل ہے ،  اس مشکل وقت میں تمام اتحادی ہمارے ساتھ تھے جن کے ہم مشکور ہیں۔

SACEUR کمانڈر جنرل کیولی نے بھی مشکل وقت میں ترکیہ کی مدد کرنے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ  وہ ٹیم ورک اور کوشش کے ساتھ زلزلے کے درد کو دور کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو نے فیلڈ ہسپتالوں، اہلکاروں، خیموں اور خوراک کی سہولیات کو متحرک کر دیا ہے اور  جب تک ترکیہ کو اس کی ضرورت ہے ہم  یہ سہولت فراہم کرتے رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں