ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برنارڈ آرنلٹ 200ارب ڈالرز کے مالک بننے والے دنیا کے تیسرے شخص

نیو یارک:پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور وہ200ارب ڈالرز سے زیادہ دولت کے مالک بننے والے تیسرے فرد بھی بن گئے ہیں،فرانس سے تعلق رکھنے والے دنیا کے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ اس وقت دوسرے نمبر پر موجود ایلون مسک 30ارب ڈالرز زیادہ کے مالک ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق برنارڈ آرنلٹ کی دولت میں 13اپریل کو 12ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اور وہ اس وقت 210ارب ڈالرز کے مالک ہیں،دوسرے نمبر پر موجود ایلون مسک 180ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ پہلی بار ہے جب امریکا سے باہر سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد 200ارب ڈالرز سے زیادہ کا مالک بنا ہے،اس سے قبل ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ایلون مسک ہی 200ارب ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے تھے۔

ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بنے تھے جن کی دولت 300ارب ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئی تھی،ٹیسلا کے مالک کی دولت 340ارب ڈالرز تک پہنچنے کے بعد کم ہونا شروع ہوئی اور اب اس میں لگ بھگ 50فیصد کمی آچکی ہے،74سالہ برنارڈ آرنلٹ کی کمپنی بھی دنیا کی 10سب سے زیادہ سرمایہ رکھنے والی کمپنیوں میں شامل ہوگئی ہے، جس کی مارکیٹ ویلیو 491ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں