ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک بار 72 سالہ بوڑھے نے مجھے ڈیٹ پر چلنے کی دعوت دی، آئمہ بیگ کا انکشاف

  کراچی: پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں ایک 72 سالہ بوڑھے شخص نے ان کو ڈیٹ پر چلنے کی دعوت دی تھی۔ 

ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران گلوکار نے بتایا کہ اس وقت وہ امریکی ریاست اوہایو میں رہائش پذیر تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔

آئمہ بیگ نے بتایا ان کو فون کال پر ایک 72 سالہ بوڑھے شخص نے ناشتے پر پائن ایپل پین کیکس پر ڈیٹ کرنے کی دعوت دی۔

گلوکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جو وہ 16 برس کی تھیں تو وہ ایک کال سینٹر میں کام کرتی تھیں تاکہ کچھ اضافی رقم جوڑ سکیں اور وہ لوگوں کو امریکا میں کیبل کنیکشن فروخت کیا کرتی تھیں۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے اپنی شوبز کیریئر کا آغاز ٹی وی کامیڈی شو ’مذاق رات‘ سے کیا اور اس کے بعد وہ پاکستان کی معروف گلوکار بن کر ابھریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں