ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی

New Zealand by 6

لاہور: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹام لیتھم 20، جیمز نیشم 15 اور ڈیرل مچل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عماد وسیم نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، شاداب خان اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

جب کہ پاکستانی  ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور فخر زمان 47، 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔فہیم اشرف 22، عماد وسیم 16، حارث رؤف 11، کپتان بابر اعظم 9، محمد رضوان 8، شاداب خان 5 اور شاہین شاہ آفریدی 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں