ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کی ترقی کا سفر گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر روکا، وزیراعظم

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ترقی کا سفر جو ہم نے شروع کیا تھا اسے گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر روکا۔

لاہور میں جاری عوامی سہولت کے ترقیاتی کاموں اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے مسلم لیگ ن کی حمایت کا انتقام لیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ لاہور میں نئے منصوبے تو درکنار بلکہ ہمارے شروع کیے گئے منصوبوں کو تعطل کا شکار رکھا گیا۔ گزشتہ حکومت نے 4 سال پنجاب کو ایک نااہل اور کٹھ پتلی وزیرِ اعلیٰ کے سپرد کیے رکھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی پر توجہ کے بجائے وزارتِ اعلیٰ کے منصب کو وفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔ عوامی فلاحی منصوبے جو اب تک مکمل ہو کر لوگوں کی مشکلات میں کمی کر چکے ہوتے وہ سالہا سال تاخیر کا شکار رہے۔

وزیراعظم نے ہدیات کی کہ تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں مشیرِ وزیر اعظم احد خان چیمہ، نگراں وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی اور وفاقی و صوبائی وزراءشریک ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں