ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کی جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کی مخالفت

کراچی:تحریک انصاف سندھ نے جماعت اسلامی کے ساتھ بلدیاتی سطح پر اتحاد کی مخالفت کر دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات سے پہلے ہی مسائل کھڑے ہو گئے، تحریک انصاف سندھ نے اپنی قیادت کو جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کی درخواست کر دی۔

جماعت اسلامی کی قیادت تحریک انصاف سے مذاکرات میں کراچی کی بلدیاتی سیاست پر بھی بات کر رہی ہے، میئر کراچی کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت سے جماعت اسلامی کی کامیابی ممکن ہو سکتی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کسی ایسی ریس کا حصہ نہیں بننا چاہتے جس کا جیتنے والا کوئی اور ہو، میئر پیپلز پارٹی کا بنے یا جماعت اسلامی کا ہماری کوئی دلچسپی نہیں، ہم مئیر کے الیکشن سے باہر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں