لندن:کائونٹی چیمپئن شپ میں بیٹر اظہر علی بڑی اننگز نہ کھیل سکے،سرے نے ہیمپشائر کو 9وکٹ سے ہرادیا۔
محمد عباس دوسری اننگز میں کوئی وکٹ نہیں لے پائے، انھوں نے پہلی اننگز میں 6وکٹیں اپنے نام کی تھیں، ڈرہم کیخلاف ووسٹرشائر کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی بیٹر اظہرعلی دوسری اننگز میں 64گیندوں پر 33رنز بناکر آئوٹ ہوگئے،ان کی اننگز میں 5چوکے شامل تھے، وہ پہلی باری میں بھی صرف 29رنز بناپائے تھے۔
کینٹ کیخلاف ورکشائر کو اننگز سے شکست کا خطرہ درپیش ہے،ورکشائر کے ٹوٹل 4وکٹ 453ڈیکلیئرڈ کے جواب میں کینٹ کی ٹیم پہلی باری میں 158رنز پر ڈھیر ہوکر فالوآن کا شکار ہوئی، اس میں پاکستانی پیسر حسن علی نے 3شکار کیے۔
حسن نے دوسری کاوش میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک ایک وکٹ لی،ادھر ڈویڑن ون میں ناٹنگھم شائر نے مڈل سیکس کو 7وکٹ سے قابو کرلیا، ٹیم نے فتح کے لیے درکار ہدف 119رنز 3وکٹ پر کھوکر حاصل کرلیا، ناکام سائیڈ نے پہلی باری میں 149رنز بنائے جبکہ ان کی دوسری اننگز 167پر تمام ہوگئی تھی، ناٹنگھم شائر نے جوابی اننگز میں 198رنز بنائے تھے۔
