ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے 3 ارب ڈالر کی مزید فنانسنگ کا پلان آئی ایم ایف کو دے دیا

اسلام آباد : حکومت نے 3 ارب ڈالر کی مزید فنانسنگ کیلئے پلان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کو دے دیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید 3 ارب ڈالر فنانسنگ کا پلان آئی ایم ایف سے شیئرکر دیا، عالمی بینک، ایشیائی انفراسٹرکچر بینک سمیت کمرشل بینکوں سے فنڈز ملنے کا امکان ہے۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق رائز ٹو پروگرام کے تحت 45 کروڑ ڈالرکی فنڈنگ ملنے کا امکان ہے، جنیوا ڈونرز کانفرنس سے متوقع فنڈز کا پلان بھی آئی ایم ایف کو فراہم کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے پہلے سٹاف لیول معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سٹاف لیول معاہدے کے بعد فنانسنگ کا انتظام آسان ہو جائے گا، وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف سے جواب کا انتظار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں