ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپر ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں


سعیدہ امتیاز نے کپتان فلم میں جمائما خان کا کردار ادا کیا تھا، فوٹو: فائل سعیدہ امتیاز نے کپتان فلم میں جمائما خان کا کردار ادا کیا تھا، فوٹو: فائل

معروف ماڈل اور اداکارہ 32 سالہ سعیدہ امتیاز کی کمرے سے لاش بر آمد ہوئی ہے۔ 

اس افسوسناک خبر کو اداکارہ سعیدہ امتیاز کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا۔ ان کے مداح اور ساتھی اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ کی اچانک موت کا سن کر یقین نہیں آیا۔

ساتھی فنکاروں نے ان کی موت کو شوبز انڈسٹری کا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ زندگی اتنی ہی بے ثبات ہے۔ ابھی تو سعیدہ کو بہت سارا کام کرنا تھا۔

تاحال اداکارہ کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

Saeeda imtiaz diedSaeeda imtiaz died

اپنے کام سے جلد ہی شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی سعیدہ امتیاز کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔ وہ یو اے ای اور امریکا میں پلی بڑھیں۔ اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق انہیں پاکستان لے آیا تھا۔

سعیدہ امتیاز نے فلم ’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یاد رہے کہ عمران خان پر بننے والی فلم ’کپتان‘ میں سعیدہ امتیاز نے جمائما کا کردار ادا کیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں