ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا امن کیلیے سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم

 اسلام آباد: پاکستان نے یمن میں امن کے حصول کے لیے حالیہ مذاکرات اور سفارتی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے سعودی عرب کا کردار، عمان اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن کی کوششوں میں تقویت کا باعث ہیں۔

ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یمن کے بحران کے پرامن حل کے لیے سعودی کوششیں بروقت ہیں اور اس سے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ ملے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے یمن کے بحران کے سیاسی حل کے لیے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں