ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوشش ہوگی پورے ملک میں عید بھی ایک ہی روز ہو، گورنر خیبرپختونخوا

 پشاور: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں رمضان ایک ہی روز شروع ہوا اور اب کوشش ہے کہ عید بھی ایک ہی روز ہو۔

گورنر حاجی غلام علی عام شہریوں کے ساتھ افطاری کیلیے قصہ خوانی بازار میں قائم مسجد قاسم علی خان پہنچے جہاں انہوں نے مفتیان کرام اور عوام سے ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام میں ہی رہنا چاہتے ہیں، شہریوں کے ساتھ مسجد قاسم میں افطار کر کے بہت اچھا محسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیغام دیتا ہے کہ غریب و نادار لوگوں کی مدد کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں