ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر جھوٹی نکلی، اداکارہ کی وڈیو سامنے آگئی

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنی موت کی خبر کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ 

انسٹاگرام پر جاری بیان میں اداکارہ نے کہا کہ صبح جب میں اٹھی تو مجھے خود پتہ نہیں چلا کہ لوگ مجھے سے کیوں رابطہ کررہے ہیں اور میرے گھر میں بھی بہت سے لوگ آئے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی نے میرا انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا جس سے میری موت کی جھوٹی خبر چلائی گئی اور اس وجہ سے مجھے بہت ذہنی کوفت اٹھانی پڑی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس شخص کا پتہ لگالیں گی جس نے ان کا اکاؤنٹ ہیک کیا اور کوشش کریں گی کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد  اداکار صائم علی نے بھی اداکارہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ لکھا کہ ’الحمد اللہ، میری دوست بالکل ٹھیک ہے اور موت کی خبریں غلط ہیں۔

assddassdd

فنکارہ کے قانونی مشیر سید مدبر رضوی کی جانب سے یہی بات کہی گئی تھی کہ موت کی خبر کنفرم نہیں ہے۔

sdfgsdfg

 

 

A post shared by @saeedaimtiaz

اپنے کام سے جلد ہی شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی سعیدہ امتیاز کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی ہے اور وہ یو اے ای اور امریکا میں پلی بڑھیں۔ اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق انہیں پاکستان لے آیا۔

سعیدہ امتیاز نے فلم ’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یاد رہے کہ عمران خان پر بننے والی فلم ’کپتان‘ میں سعیدہ امتیاز نے جمائما کا کردار ادا کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں