صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دفاعی صنعت میں ملکی انحصار کی شرح بیس سے اسی فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
صدر ایردوان نے افیون قارا حصار میں خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے ایشیا سے مشرق وسطی تک کے تمام مظلوموں کی آواز بنتے ہوئے سامراجی طاقتوں کو روکنے کی کوشش کی ہے،ہم نے دنیا پانچ سے بڑی ہے کا مطالبہ اقوام متحدہ سے کرتے ہوئے سامراجیت پر مبنی موجودہ عالمی نظام پراعتراض کیا ۔
ایردوان نے کہا کہ دفاعی صنعت کی ملکی انحصار کی شرح کا تناسب اس وقت بیس فیصد سے بڑھ کر اسی فیصد تک جا پہنچا ہے۔