ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی سے 21 افراد ہلاک

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک اسپتال میں خوفناک آتشزدگی سے 21 افراد جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ بیجنگ کے چانگ فینگ اسپتال میں پیش آیا ، ایمرجنسی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق اسپتال سے 71 مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ کئی مریضوں، ان کے رشتہ داروں اور ڈاکٹروں نے عمارت کی کھڑیوں سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

حکام کا کہنا ہے چین میں اسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات کی تعداد بہت ہی کم ہے تاہم بیجنگ کے اسپتال میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں