ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عنقریب شاہ محمود قریشی کو بڑی ہیڈلائن میں دیکھیں گے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دعوی کیا ہے کہ عنقریب شاہ محمودقریشی کوبڑی ہیڈلائن میں دیکھیں گے، تحریک انصاف کے کچھ ایم این ایز اور ایم پی ایز مجھ سے رابطے میں ہیں۔

 کامران ٹیسوری نے کہا کہ مولانافضل الرحمن سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ملک کومسائل سے نکالناہے تومولانافضل الرحمان کی بات مان لینی چاہیے، مائنس عمران خان سب سے بات ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی سے بات کرنی ہے توشاہ محمودسے اچھی چوائس کوئی نہیں، شاہ محمود زیرک سیاست دان ہیں، چیزوں کوسمجھتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ شاہ محمود پیر پگارا سے رابطے میں ہیں اور پیرپگارامجھ سے رابطے میں ہیں، عمران خان کوسیاسی سمجھ بوجھ نہیں،ان کوسیاستدان نہیں سمجھتا، آزادکشمیرمیں جوہوا وہ سندھ میں بھی جلد نظر آئے گا۔

گورنر سندھ نے عمران خان سے جان چھوٹے ، جلد بڑی خبریں ملیں گی، عید الفطر جمعہ کوہونے سے حکومت کو خطرہ نہیں، سب دن مبارک ہوتے ہیں،دنوں کابھاری ہوناکوئی معنی نہیں رکھتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں