ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سول ایوی ایشن کے عملے نے مسافر کو لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹا دیا

  کراچی: سول ایوی ایشن کے عملے نے ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے  ہوئے  مسافر کو  لاکھوں روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان لوٹا دیا۔ 

سی اے اے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی پرواز کے مسافر کے  لاکھوں روپے،  لیپ ٹاپ اور اہم کاغذات  واپس کر دیے گئے۔

فلائی جناح کے مسافر ارشد زبیر صدیقی 21 لاکھ روپے ، لیپ ٹاپ اور اہم کاغذات ایئرپورٹ پر بھول گئے تھے ۔

ڈپٹی ویجیلنس افسر رسول بخش اور ڈی ڈی آپریشنز ملک عمران نے رقم و دیگر اشیا مسافر کے سپرد کیں۔

نقدی اور دیگر قیمتی سامان واپس مل جانے پر مسافر نے  سول ایوی ایشن کے اہلکاروں کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف  کی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں