ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے: آقار

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ حالیہ 3 دنوں میں عراق اور شام کے شمال میں 18 دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا جا چکا ہے۔

ضلع قیصری میں عوام سے خطاب میں آقار نے کہا ہے کہ ترک مسلح افواج ملکی تاریخ کے بھاری ترین اور جامع ترین آپریشن کر رہی ہیں۔ دہشت گرد تنظیم سے فرار کی تعداد میں سنجیدہ سطح پر اضافہ ہو گیا ہے۔ یعنی ایک طرف دہشت گرد جہنم واصل ہو رہے ہیں اور دوسری طرف تنظیم کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ انشاء اللہ جلد ان کا نام و نشان مِٹ جائے گا”۔

آقار نے کہا ہے کہ ہمارے جوان اپنے شہریوں کے دفاع کے لئے جو بھی ضروری ہے کر رہے ہیں۔  حالیہ 3 دنوں میں عراق اور شام کے شمال میں 18 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دہشت گردوں کی کون پُشت پناہی کر رہا ہے، کون انہیں اسلحہ بارود دے رہا ہے، ہم، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ "جن جگہوں کو دہشت گرد ناقابل رسائی سمجھ رہے تھے ہمارے جوان ان جگہوں تک پہنچ کر دہشت گردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ 24 جولائی 2015 سے اب تک کُل 37 ہزار 756 دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا جا چُکا ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں