ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کا سوڈان میں پاکستانیوں کی سلامتی سے متعلق اہم بیان

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوڈان میں موجود پاکستانیوں کا تحفظ اور سلامتی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان جاری کیا جس میں انہوں نے سوڈان میں موجود پاکستانیوں کے تحفظ و سلامتی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سوڈان کی صورتحال پر گہری نظر ہے جبکہ پاکستانی شہریوں کی بحفاظت سلامتی اور تحفظ سے متلعق اقدامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ سوڈان میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جس کے لیے واٹس ایپ گروپ بھی بنا دیا گیا ہے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی سلامتی وتحفظ اور جلد انخلاء کے معاملے پر دوست ممالک اور اقوام متحدہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پاکستان کو یقین ہے کہ سوڈان کے حکام پاکستانیوں کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔

دوسری جانب سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ہوائی اڈوں کو جانے والے راستے غیرمحفوظ ہونے کیوجہ سے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مذید برآں سیکرٹری خارجہ نے سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ آن لائن اجلاس بھی منعقد کیا اور درپیش صورتحال پر بات چیت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں