ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کومل رضوی سلیکون ویلی کے بزنس ٹائیکون سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

سان فرانسسكو: پاکستان کی معروف گلوکارہ کومل رضوی نے امریکہ میں مقیم ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اُپل سے سیلیکون ویلی میں شادی کا انکشاف کرک  مداحوں کو حیران دیا۔ 

اپل مبینہ طور پر آئی ٹی نیٹ ورکس اور 5 جی کی ٹریلین ڈالر کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر افراد میں سے ایک شمار کئے جاتے ہیں۔

اپنے دوستوں اور خاندان والوں پر مشتمل ایک نجی تقریب میں کومل رضوی اپنی والدہ کا بنایا ہوا لباس پہنے نہایت دلکش نظر آرہی تھیں۔

کومل رضوی پاکستان کی واحد خاتون راک اسٹار ہیں جو قومی اور بین الاقوامی سطح  پر لائیو پرفارمنس کے ذریعے اپنے آپ کو منوا چکی ہیں۔

انہوں نے ماضی قریب میں ایک اسکن کیئر پروڈکٹ لائن ” ٹرولی کومل “ بھی لانچ کی تھی اور وہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں