ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاوید آفریدی کی سوشل میڈیا پرمشہور ہونے والے بزرگ کو حج کی پیشکش

اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پاکستانی بزرگ کو حج کی پیشکش کردی۔

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر مسجد نبوی ؐ میں ہاتھ میں عصا اٹھائے بزرگ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی ، ویڈیو میں بزرگ کے سادہ حلیے نے صارفین کے دلوں میں گھر کرلیا تھا،جس کے بعد بتایا گیا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے بزرگ بلوچستان کے شہر حب کے رہائشی بزرگ عبدالقادر مری ہیں، بعد ازاں بزرگ نے عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی عمرہ کی خواہش کافی تگ و دو اور جدوجہد کے بعد پوری ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں