ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز الدین صدیقی نئی مشکل میں پھنس گئے، پولیس میں ایک اور شکایت درج

 کولکتہ: بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کو ایک اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی کیخلاف جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر پولیس میں شکایت درج کروا دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی نے ایک مشہور سوفٹ ڈرنک برانڈ کے اشتہار میں کام کیا تھا جسے بنگالی زبان میں بھی پیش کیا گیا۔

کولکتہ ہائی کورٹ کے ایک وکیل نے اشتہار میں کیے گئے نواز الدین صدیقی کے مذاق  کو بنگالی کمیونٹی کے لیے توہین آمیز اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا قرار دے کر ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروا دی۔وکیل کا موقف ہے کہ ہندی میں جو اشتہار بنایا گیا اس میں کوئی ایسی بات نہیں تھی تاہم جب وہی اشتہار بنگالی زبان میں ٹی وی اور دیگر میڈیا پر آیا تو اس میں بنگالی کمیونٹی کی توہین کی گئی۔

نواز الدین صدیقی کیخلاف شکایت اور عوامی احتجاج کے بعد اشتہار کو ٹی وی اور سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا۔ نواز الدین صدیقی کو اپنی اہلیہ اور بھائی کے حوالے سے بھی تنازع کا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں