ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار کی نیوزی لینڈ کے ہم منصب سے ملاقات

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  اور نیوزی لینڈ کے وزیر دفاع اینڈریو لٹل سے ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاع، سلامتی اور دفاعی صنعت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آقار نے قیصری میں لٹل سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاع اور سلامتی اور دفاعی صنعت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر دفاع  آقار  نے چناق قلعے  جنگوں کے بعد قائم ہونے والی دوستی  اور مضبوط تعلقات پر بات چیت کی۔

آقار نے 6 فروری کو آنے والے زلزلے  جسے "صدی کی آفت” قرار دیا گیا کے بعد نیوزی لینڈ کی طرف سے دکھائی جانے والی حمایت اور یکجہتی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ ان تعلقات میں  مزید اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یشار گیولر   اور نیوزی لینڈ کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کیون شارٹ بھی  موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں