ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان، نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے لیے ٹرافی کی نقاب کشائی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی انتہائی متوقع سیریز کی ٹرافی کی بدھ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب میں رونمائی کی گئی۔

تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم موجود تھے۔ نقاب کشائی کی تقریب کے بعد، دونوں ٹیموں نے اپنے پہلے پریکٹس سیشن کا آغاز کیا، جس کے دوران دونوں طرف کے کھلاڑیوں نے آنے والے میچوں سے قبل اپنی صلاحیتوں اور حکمت عملیوں کو نکھارا۔

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 27 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے میچ 29 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں