ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سناکشی سنہا کی سنسنی خیز ویب سیریز ’دہاڑ‘ کا ٹیزر جاری

ممبئی: بھارتی اداکارہ سناکشی سنہا اپنی سنسنی خیز ویب سیریز ’دہاڑ‘ کے ساتھ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

آٹھ اقساط پر مشتمل اس ویب سیریز میں سناکشی پہلی مرتبہ پولیس افسر کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

’دہاڑ‘ کی کہانی ایک ایسے مجرم کی کے گرد گھومتی ہے جو اب تک 27 خواتین کو بےدردی سے قتل کر چکا ہے جبکہ سناکشی کو اس خطرناک سیریل کلر کی تلاش ہے۔

ایکشن اور تھرلر سے بھر پور سیریز ’دھاڑ‘ 12 مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی جس میں سناکشی کے ساتھ وجے ورما اور دیگر اداکار بھی جلوہ گر ہوں گے۔

تاہم ٹیزر دیکھ کر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آخر اس سیریز میں سیریل کلر کا کردار کون نبھا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں