ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین کے فلسطینی تاریخ سے متعلق بیانات قابل مذمت ہیں، او آئی سی

ریاض: اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)نے یورپی یونین کی چیئرپرسن کے بیان کو امید شکن اور انسانی حقوق نیز بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیا ہے۔

او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین کی چیئرپرسن نے جو بیان دیا ہے وہ انسانی حقوق، بین الاقوامی قانون اور عالمی اداروں کے فیصلوں پر مبنی یورپی یونین کی قراردادوں سے مطابقت نہیں رکھتا، ان کے بیان میں امید شکن سیاسی اور تاریخی باتیں شامل ہیں۔

تنظیم کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی چیئرپرسن کے بیان میں ہزاروں سال پر پھیلے تاریخی، سیاسی اور قانونی حقائق کو نظر انداز کیا گیا۔یہ بیان فلسطینی المیے کی سالگرہ کے موقع پر سامنے آیا ہے۔فلسطینی المیہ آزادی اور انصاف کی اقدار کی شکست اور انسانی ضمیر پر آج بھی بوجھ بنا ہوا ہے۔فلسطینی المیہ اسرائیل کے قیام کے اعلان کا نتیجہ ہے جس کے باعث فلسطین سے نسلی تطہیر، جبری نقل مکانی ہوئی، فلسطینیوں پر جبر و تشدد کیا گیا، ان کی املاک ضبط کی گئیں اور انہیں ان کے جائز حقوق سے محروم کیا گیا۔

او آئی سی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرانے کے حوالے سے اپنی سیاسی، قانونی اور انسانی ذمے داری ادا کرے اور فلسطینیوں پر جاری ظلم بند کرائے۔ان کے جائز حقوق کی حمایت کرے۔ 4جون 1967کی سرحدوں کے دائرے میں خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام میں تعاون دے جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں