ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کا ثاقب نثار کو جیل بھیجنے کا مطالبہ

 اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف قانونی کارروائی اور جیل بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

لندن میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ ٹکٹ فروخت کرنے پر ثاقب نثار کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ آئین و قانون کی خلاف ورزی کرنے والے جیل جاتے ہیں اس لیے ثاقب نثار کو بھی جیل جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلیے خصوصی کمیٹی بنانے کی قراردار منظور

مسلم لیگ ن کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے عہدے پر رہتے ہوئے بہت ظلم کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس سے قبل ثاقب نثار کی پی ٹی آئی کے وکیل کے ساتھ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ الیکشن کیس کے حوالے سے قانونی معاونت کرتے ہوئے کئی مقدمات کا حوالہ دے رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں