ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار نے 1971 والی مہنگائی کا بھی ریکارڈ توڑ دیا، حماد اظہر

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ 1971 کی جنگ میں جو مہنگائی تھی اسحاق ڈار نے اس کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ظل شاہ کو پولیس اہلکار نے قتل کیا، پولیس نے ایک طرف موقف اختیار کیا ہوا ہے کہ ظل شاہ حادثہ میں مرا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف پولیس کہہ رہی ہے ظل شاہ کو عمران خان اور حماد اظہر وغیرہ نے مارا۔

انہوں نے کہا کہ اب مراد سعید کے خلاف خاص قسم کے ٹائوٹ اس طرح کا بیانیہ بنا رہے ہیں، آپ اس طرح لوگوں کے دلوں سے عمران خان کی محبت نہیں نکال سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں