ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان چل سکے یا نہیں چل سکے ملک چلے گا، نواز شریف

  لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان چل سکے یا نہیں پر ملک چلے گا۔

لندن میں حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف لندن آگئے ہیں اُن سے انشاء اللہ ملاقات ہوگی۔

عمران خان کے لانگ مارچ اور دھرنوں کی تیاری سے متعلق سوال پر نوازشریف نے جواب دیا کہ عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے مگر ملک چلے گا۔

صحافیوں نے نواز شریف سے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے حوالے سے بھی سوال کیا جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم شہباز شریف برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی میں شرکت کیلیے لندن پہنچے ہیں۔ اس دوران وہ عالمی سربراہان سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے جبکہ شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے قائد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں