ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے نے استقبال کیا

لندن: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ برطانیہ کیلئے لندن پہنچ گئے، لندن پہنچنے پر پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر اور برطانوی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم  اپنے دورہ کے دوران بادشاہ برطانیہ چارلس سوئم کی رسم تاجپوشی میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعظم دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف بادشاہ چارلس سوئم کی جانب سے تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے سربراہانِ ممالک کی دعوت میں شرکت کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کی دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں