ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے نے فرح گوگی کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے مدد مانگ لی

سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست اور مبینہ سہولت کار فرح خان منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے فرح گوگی کو پاکستان واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے کےلیے انٹرپول سے درخواست کر دی۔انٹر پول سے فرح گوگی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد بذریعہ انٹرپول اس کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت فرح گوگی کو منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک سے پہلے ہی فرار ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کر لیے۔ فرح گوگی نے کرپشن ، رشوت ستانی اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ و دباؤ کے ذریعے اربوں  روپے کمائے اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔

تحقیقات  کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بنک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف ہوا۔فرح گوگی نے سرکاری افسران پر دباؤ کے ذریعے ٹھیکہ جات غیر قانونی  طور پر ایوارڈ کروانے کی مد میں بھی کروڑوں روپے بطور رشوت لیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں