ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرسٹین ہاریلا، دنیا کی تیز ترین خاتون کوہ پیما

نارویجیئن کی کوہ پیما کرسٹین ہاریلا ، 8 ہزار میٹر سے زیادہ بلند 14 چوٹیوں کو مختصر ترین وقت میں سر کرنے والی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔

دی کھٹمنڈو پوسٹ کی خبر کے مطابق ہاریلا 8 ہزار میٹر سے زیادہ بلند 14 چوٹیوں کو ایک سال میں سر کر کے ہسپانوی کوہ پیما کے 8 سال 3 ماہ کے  ریکارڈ کو توڑ ڈال دیا ہے۔

ہاریلا نے 26 اپریل  کو چین کے خومختار علاقے تبت میں واقع  14 ویں بلند ترین چوٹی شیشاپنگا کو  سر کرنے سے ایک ہفتہ بعد دنیا کی چھٹی بلند ترین اور ہمالیہ سلسلہ کوہ کی چوٹی چو اویو کو بھی سر کر لیا تھا۔

نیپالی کوہ پیما کمپنی سیون سمت  ٹریکس نے ہاریلا کے 3 مئی کو مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 35 منٹ پر چوٹی تک پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

ہاریلا نے 2022 میں 12 چوٹیوں  کو سر کیا اور 12 گھنٹے سے کم وقت میں ماونٹ ایورسٹ  اور لوہسٹ کوتیز ترین شکل میں  سر کر کے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں