ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اب کے بعد گبار علاقے کو دہشت گردی نہیں بلکہ پیٹرول کی کثرت کے حوالے سے یاد کیا جائیگا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ شرناک میں گبار  کا علاقہ اب دہشت گردی کے بجائے تیل کی کثرت   کے  حوالے سے  یاد رکھا جائے گا۔

وان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے شرناک گبار میں دریافت ہونے والے  پیٹرول کا موضوع چھیڑتے ہوئے کہا کہ ” اب کے بعد گبار کو دہشت گردی کے ساتھ یاد نہیں کیا جائیگا بلکہ یہ خطے میں پیٹرول کے ذخائر کی کثرت کے حوالے سے  یاد کیا جائیگا۔”

انہوں نے بتایا کہ ہم نے وان کو دہشت گرد تنظیم کے تسلط سے نجات دلائی ہے” ہم نے اس شہر کے مکینوں اور وہاں کی سیر کو آنے والوں کے لیے امن و آشتی کا ماحول قائم کیا  ہے۔ہمارے امن و ا مان حتی ناموس  پر نگاہیں گاڑنے والی دہشت گرد تنظیم اب  آپ کا بال تک بیگا نہیں کر سکتی۔ "

یاد رہے کہ  صدر ایردوان نے 2 مئی کو قونیا میں انتخابی جلسے کے دوران  شرناک  کے علاقوں جودی۔ گبار میں یومیہ  1 لاکھ بیرل  استعداد کے حامل پیٹرول کے کنوئیں دریافت ہونے کی خوشخبری سنائی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں