ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول نے بھارت جا کر دنیا میں پاکستان کو شرمندہ کیا،اسد عمر

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ بلاول نے بھارت جا کر دنیا میں پاکستان کو شرمندہ کیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھارت سے ذلت کما کر لانے کے سوا کیا لائے ہیں، ان کے جانے کے باوجود بھارت نے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول نے بھارت جا کر دنیا میں پاکستان کو شرمندہ کیا، بلاول نے بھارت کے تابعدار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ججز کے فیصلے کے بعد تنقید نہیں کی ملک میں آئین نہیں ہوگا تو ملک نہیں چل سکے گا، آئین کو توڑا جا رہا تو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ پیدا کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں