ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رنبیر کو عالیہ کی کون سی عادت پسند نہیں، اداکارہ نے بتادیا

 ممبئی: بولی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر رنبیر کپور کو ان کا غصے میں چیخنا چلانا اور شورشرابا کرنا پسند نہیں ہے۔

ایک  بھارتی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کپور خاندان کی بہو نے بتایا کہ رنبیرکپور بہت دھیمے اور ’ صوفیانہ ‘ مزاج کے مالک ہیں جب کہ انہیں بہت جلد غصہ آجاتا ہے اور ان کی یہی عادت رنبیر کو پسند نہیں ہے۔

اس سوال پر کہ انہیں کس بات پر غصہ آتا ہے، کے جواب میں ’’ گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘جیسی فلم میں اپنی صلاحیتیں منوانےوالی اداکارہ نے کہا کہ  جب وہ کوئی کام نہیں کرپاتیں تو انہیں  غصہ آجاتا ہے اور وہ بآواز بلند اس کا اظہار کردیتی ہیں۔

عالیہ کے بقول رنبیر  کو ان کا غصے میں چیخنا چلانا اور شور شرابہ کرنا بالکل پسند نہیں ہے۔ عالیہ  بھٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے غصے کو قابو میں رکھنے کے لیے بہت جدوجہد کرنی پڑتی ہے کیونکہ  ان کی یہ عادت ان کے شوہر کو پسند نہیں  ہے۔

عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کی شادی گذشتہ برس 14 اپریل کو ہوئی تھی۔ ان کی  چھ ماہ کی بیٹی بھی ہے۔

دونوں اداکار کئی برسوں سے بولی وڈ فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں مگر  ہیرو اور ہیروئن کے طور پر ان کی پہلی فلم ’’ برہما سترا‘‘ان کی شادی کے بعد گذشتہ برس نومبر میں ریلیز ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں