ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کارلوس الکاراز نے میڈرڈ اوپن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

میڈرڈ:ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو کارلوس الکاراز نے جرمنی کے ٹینس سٹار جان لینارڈ سٹرف کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

20سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے رواں سیزن میں ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل (اے ٹی پی )ٹور پر چوتھی اور مجموعی طور پر 10ویں ٹرافی اپنے نام کی ہے،الکاراز میڈرڈ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں اس سے قبل یہ اعزاز ان کے ہم وطن کھلاڑی رافیل نڈال نے 2014میں اپنے نام کیا تھا۔

دوسری جانب بیلاروس کی ارینا سبلینکا نے شاندار کارکردگی کی بدولت دوسری بار میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ،ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کھیلے گئے ویمن سنگلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر 2بیلاروس کی ارینا سبلینکا نے عالمی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا شیوٹک کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6، 6-3اور 3-6سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں