ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آریان کے مہنگے ترین برانڈ پر شاہ رخ خان کا ردعمل سامنے آگیا

ممبئی: آریان خان کے کپڑوں کے مہنگے برانڈ پر ان کے والد بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنا ردعمل دیا ہے۔ 

شاہ رخ خان نہ صرف اپنی فنکارانہ صلاحیتوں میں بے مثل ہیں اسی طرح کی حس مزاح بھی بہت تیز ہے اور وہ اکثر موقع پر اس سے کام لے کر مداحوں کو محظوظ کرتے ہیں۔

اداکار نے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر سوال جواب کا سیشن رکھا جہاں ایک مداح نے ان کے صاحبزادے کے مہنگے برانڈ پر طنز کرتے ہوئے کمنٹ کیا۔

سوشل میڈیا صارف نے لکھا ’یہ ڈیاوول کے جیکٹ ہزار دوہزار والے بھی بنادو، یہ والے خریدنے میں تو گھر چلا جائے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں : آریان خان کا برانڈ لانچ، مہنگے کپڑوں پر مداح آپے سے باہر ہوگئے

یہ بھی پڑھیں : آریان خان کے کپڑوں کا برانڈ لانچ، شاہ رخ خان ایمبیسڈر بن گئے

شاہ رخ خان نے سوال پر بدمزہ ہوئے بغیر اپنی حس مزاح سے کام لیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیاوول والے مجھے بھی سستا نہیں دے رہے ہیں، کچھ کرتا ہوں۔

آریان خان نے حال ہی میں اپنے برانڈ کا پہلا کلیکشن پیش کیا جو اپنے مہنگی قیمتوں کے باوجود ختم ہوگیا ہے، اس برانڈ کے ایمبیسڈر ان کے والد شاہ رخ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں