ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات ناقابل قبول ہیں؛ آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کی مذمت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بغیر کسی ثبوت کے انتہائی بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متعلقہ سیاسی رہنماؤں سے کہتے ہیں وہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریں اور جھوٹے الزامات کے بجائے قانونی راستہ اختیار کریں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔ ایک سال سے وطیرہ رہا ہے کہ فوجی اور انٹیلی جنس افسران کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور سیاسی مقاصد کیلئے سنسی خیز پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سیاسی مقاصد کیلئے اشتعال انگیز اور سنسنی خیز پروپیگنڈا سے فوج کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں