ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منوج باجپائی کی سنسنی خیز فلم ’صرف ایک بندہ کافی ہے‘ کا ٹریلر جاری

 ممبئی: بھارت کے نامور اداکار منوج باجپائی کی نئی فلم ’صرف ایک بندہ کافی ہے‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ 

’صرف ایک بندہ کافی ہے‘ حقیقی واقعات پر مبنی ہے اور اس فلم میں منوج باجپائی کے مداحوں کو ایک سنسنی خیز کورٹ روم ڈراما دیکھنے کو ملے گا۔

فلم کی کہانی ہائی کورٹ کے ایک عام سے وکیل کے گرد گھومتی ہے جو ہمت اور جرات کے ساتھ ایک نہایت چیلنجنگ کیس لڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

منوج باجپائی کا عدالتی ٹاکرا ایک بااثر مذہبی شخصیت سے ہوتا ہے جس پر نوجوان لڑکی پر ہراسانی کرنے کے الزامات ہیں۔

اپنے کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کیلئے ایک عام آدمی کے کردار میں جنگ لڑنا بہترین تجربہ تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کا ٹریلر اب آچکا ہے اور مجھے امید ہے کہ ناظرین کو یہ کہانی بہت پسند آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں