امریکہ وزارت انصاف نے روس کی وفاقی سکیورٹی سروس’ FSB ‘کے 20 سالہ اور مذموم مقاصد کے حامل سوفٹ ویئر نیٹ ورک کو تباہ کر نے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت انصاف نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ وفاقی تحقیقاتی بیورو FBI اور نیویارک مشرقی ریجنل اٹارنی دفتر نے ‘میڈوساآپریشن’ کے ذریعے، FSB کے کثیر تعداد حکومتوں کے ساتھ مربوط، مذموم مقاصد کے حامل اور اہم ترین سائبر جاسوسی نیٹورک کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 50 ممالک سے سینکڑوں وائرس زدہ کمپیوٹروں سے حساس معلومات چُرانے کے لئے روس کے زیر استعمال "سنیک ” نامی سوفٹ ویئر نیٹ ورک کو ایف بی آئی کی طرف سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
ایف بی آئی کے میڈوسا آپریشن نے یہ کام، کریملن کے حمایت یافتہ کمپیوٹر ہیکروں کے جاسوس نیٹ ورک کو خود اپنا دشمن بنانے اور پروگرام کو اپنی تباہی پر مجبور کرنے والے، "پرسیوئس” نامی ڈیجیٹل آلے سے کیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ مذموم مقاصد کی حامل سوفٹ ویئر تقریباً تقریباً ناقابل شناخت موٹر وے کا کام کر رہی تھی جس کے ذریعے روسی جاسوسی فورسز، نیٹو ممالک، صحافیوں اور مالیاتی و ٹیکنالوجی سیکٹروں کے کمپیوٹروں سے معلومات چُرا کر کسی دوسرے پلیٹ فورم پر منتقل کر رہی تھیں۔
میڈوسا آپریشن کے ذریعے سوفٹ ویئر کے پھیلاو کے لئے استعمال کئے جانے والے ورچوئیل انفراسٹرکچر کو بھی ناکارہ کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سوفٹ ویئر کی بحالی نہایت دشوار ہو گئی ہے۔